جمعرات, اکتوبر ۳۰, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں ریزرویشن پالیسی پر کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ حکومت کو پیش، جلد نوٹیفکیشن متوقع

سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو اسمبلی میں بتایا ہے کہ ریزرویشن پالیسی سے متعلق کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جا چکی ہے اور اسے جلد ہی نوٹیفکیشن کی صورت میں عام کیا جائے گا۔ یہ بیان رکنِ اسمبلی وحید الرحمن پرہ کے ایک سوال کے جواب میں دیا گیا۔

انہوں نے حکومت سے دریافت کیا تھا کہ کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کیا ہے، اور آیا اسے ایوان میں پیش کرنے کا کوئی منصوبہ ہے یا نہیں۔

حکومت نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ 10 دسمبر 2024 کوایک کابینہ سب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کا مقصد تمام زمروں میں ریزرویشن کو منصفانہ اور متوازن بنانا اور متعلقہ فریقوں کی شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔
جواب میں کہا گیا کہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزارتی کونسل کے سامنے سرکولیشن کے ذریعے پیش کر دی ہے اور اسے مناسب وقت پر نوٹیفائی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، یہ رپورٹ جموں و کشمیر میں مختلف سماجی و علاقائی زمروں کے درمیان ریزرویشن کو بہتر طور پر منظم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img