سری نگر: پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی نے اُس قرار داد پر غور نہیں کیا جس میں جموں وکشمیر وقف بورڈ کی بحالی اور اس کی نگرانی متحدہ مجلس علما کے تحت واپس لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا: ‘ ہم باضابطہ طور پر اسپیکر عبدالرحیم راتھر سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنی صوابدید استعمال کرتے ہوئے اسے لیجسلیٹو بزنس میں شامل کریں’۔موصوف لیڈر نے یہ باتیں جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنی ایک پوسٹ میں کیں۔
انہوں نے کہا: ‘ جموں و کشمیر وقف بورڈ کو بحال کرنے اور اس کی نگرانی متحدہ مجلس علمائے کرام کے حوالے کرنے کی ہماری قرارداد کو اسمبلی بیلٹ میں خارج کر دیا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘ ہم باضابطہ طور پر اسپیکر عبدالرحیم راتھر سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنی صوابدید استعمال کرتے ہوئے اسے لیجسلیٹو بزنس میں شامل کریں’۔
انہوں نے مزید کہا: ‘ وقف ایک حساس اور عقیدے سے منسلک مسئلہ ہے جو بحث کا مستحق ہے اور اس کو میر واعظ کی قیادت میں مقامی مذہنی قیادت کو واپس دیا جانا چاہئے’۔