بدھ, اکتوبر ۱۵, ۲۰۲۵
23 C
Srinagar

منوج سنہا کا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلام نے اپنی زندگی ایک مضبوط اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لیے وقف کر دی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ہندوستان کے 11 ویں صدر جمہوریہ تھے اور انہوں نے سال 2002 سے 2007 تک بطور صدر جمہوریہ اپنی خدمات انجام دیں۔
منوج سنہا نے انہیں جنم جینتی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ان کی جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ سادگی، دیانتداری، دانشمندی، علم اور استقامت کے مالک ڈاکٹر کلام نے اپنی زندگی ایک مضبوط اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لیے وقف کردی’۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ۔ان کے وژن اور نظریات ہم سب کو متاثر کرتے رہیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img