سری نگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم سیاحت پر سیاحوں کو جموں وکشمیر کے سیر پر آنے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو شاندار مناظر، ایک بھرپور ثقافتی ورثہ اور بے مثال مہمان نوازی سے نوازا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا یہ تاج سال بھر سیاحت کے لئے ایک پسندیدہ مقام ہے، جو دلفریب حسن اور روحانی تجربہ پیش کرتا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں 27 ستمبر کو سیاحت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد عالمی سطح پر اس شعبے کو فروغ دینا ہے۔منوج سنہا نے اس موقع پر سیاحوں کو جموں و کشمیر آنے کی دعوت دی۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘عالمی یوم سیاحت پر میں سب کو جموں وکشمیر کے دورے پر آنے کی دعوت دیتا ہوں’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر کو شاندار مناظر، ایک بھرپور ثقافتی ورثہ اور بے مثال مہمان نوازی سے نوازا گیا ہے ہندوستان کا یہ تاج سال بھر کا سیاحت کے لئے ایک پسندیدہ مقام ہے، جو دلفریب حسن اور روحانی تجربہ پیش کرتا ہے’۔