جمعہ, ستمبر ۲۶, ۲۰۲۵
27.2 C
Srinagar

کرگل میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر:مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع کرگل میں جمعرات کی شب دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ کے کرگل میں جمعرات کی شب 11 بجکر 2 منٹ پر زلزلہ آیا۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔تاہم اس زلزلے سے علاقے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لداخ کے ہی ضلع لیہہ میں 14 ستمبر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img