جمعہ, ستمبر ۲۶, ۲۰۲۵
27.2 C
Srinagar

مجھے مسلسل تیسرے جمعہ گھر میں نظر بند رکھا گیا: میر واعظ

سری نگر :میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل تیسرے جمعہ کو گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘مجھے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی’۔

میر واعظ نے جمعہ کی صبح ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘پولیس کی طرف سے ابھی اطلاع ملی ہے کہ آج پھر، مسلسل تیسرے جمعہ کو، مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور مجھے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی’۔

انہوں نے کہا: ‘یہ کون سا قانون ہے، اگر واقعی کوئی قانون ہےجو ہم پر حکومت کرتا ہے، جواس طرح کے بنیادی حقوق پر حملے کو جائز قرار دیتا ہے اور عبادت کو جرم بنا دیتا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہفتہ در ہفتہ مجھے جمعے کے روز یا جس دن بھی ان کا دل چاہے، حکام مجھے میرے گھر میں بند کرتے ہیں، میری آزادی سلب کرتے ہیں اور مجھے میرے فرائض ادا کرنے سے روکتے ہیں’۔

میر واعظ نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘اور وہ تمام لوگ جن کا فرض ہے کہ وہ حکام کو جواب دہ ٹھہرائیں یا تو ہمت نہیں کرتے یا پرواہ نہیں کرتے ہیں کہ وہ سوال اٹھائیں’۔

انہوں نے کہا: ‘میں ان بار بار لگائی جانے والی پابندیوں اور حکام کی انسانی حقوق و عوامی جذبات کے لئے توہین آمیز روش کی مذمت کرتا ہوں’۔
تاہم حکام کی طرف سے میر واعظ کے دعوے کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img