پیر, ستمبر ۲۲, ۲۰۲۵
25.5 C
Srinagar

کٹھوعہ میں بین ضلعی منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

جموں: منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون میں جموں وکشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک بین ضلعی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ریہام بل کی ایک ٹیم نے پھلاٹہ میں ایک معمول کے ناکے کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرHR72A/5700 کو روکا جس کو محمد عارف ولد محمد ایوب ساکن بر شلہ ڈوڈہ نامی ڈرائیور چلا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 15.67 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد ملزم کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر145/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img