پیر, ستمبر ۲۲, ۲۰۲۵
25.5 C
Srinagar

پونچھ میں غیرقانونی شراب ضبط، 2 گرفتار: پولیس

جموں: غیر قانونی شراب کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں بیئر کے 45 کین بر آمد کرکے دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ ساوجیاں کی ایک ٹیم نے ساوجیاں میں معمول کی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK12D – 0869 کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ اس گاڑی کو محمد مختار ولد محمد رشید ساکن وارڈ نمبر 3، پونچھ نامی ڈرائیور چلا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساحل احمد ولد منیر حسین ساکن وارڈ نمبر 3 ڈنگاس پونچھ بھی موجود تھی۔

ان کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے 45 بیئر کے کین بر آمد کئے گئے جس کے بعد دونوں ملزموں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا جبکہ غیر قانونی شراب اور گاڑی کو ضبط کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا: ‘چونکہ ملزمان شراب کی نقل و حمل سے متعلق کوئی قانونی پرمٹ یا لائسنس پیش نہ کر سکے اس لئے ان کے خلاف جموں و کشمیر ایکسائز 1958 کے دفعہ 48 (اے) کے تحت پولیس اسٹیشن منڈی میں ایک مقدمہ درج کیا گیا’۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس ضلع میں غیر قانونی شراب کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img