پیر, دسمبر ۸, ۲۰۲۵
6.1 C
Srinagar

جموں میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں، : منشیات کے فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جموں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن گنگیال کی ایک پارٹی نے پورمنڈل موڑ جموں میں ایک ناکے پر سانبہ سے جموں کی طرف آ رہے ایک شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے تقریباً 258 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

ملزم کی شناخت لووش چودھری ولد پرم جیت چودھری ساکن رام گڑھ سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنگیال میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 99/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی

انہوں نے کہا کہ اس مقدار میں ہیروئن کی بر آمدگی جموں پولیس کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جموں پولیس منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے لوگوں سے اس سلسلے میں بھر تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img