سری نگر:فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک انسداد ملی ٹنسی آپریشن کے دوران دو عدم شناخت دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘پولیس کی طرف سے ممکنہ در اندازی کوشش کے متعلق فراہم کردہ انٹلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے گریز سیکٹر میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا’۔
انہوں نے کہا کہ الرٹ فوجی جوانوں نے مشکوک سرگرمی دیکھ کر چیلنج کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘جوانوں نے موثر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا’۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔