سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یوم آزادی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے واضح رہے کہ ملک آج 79 واں یوم آزادی منایا رہا ہے منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ یوم آزادی کے مقدس موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جئے ہند’۔
عمر عبداللہ نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’79 ویں یوم آزادی پر لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ سرزمین امن، ہم آہنگی اور خوشحالی سے چمکتی رہے۔