منگل, اگست ۵, ۲۰۲۵
20.4 C
Srinagar

جموں و کشمیر کے سابق گورنر  ستیا پال ملک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سرینگر،: جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک منگل کے روز انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 79 برس تھی اور وہ طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق، ملک کو بیماری کے باعث کچھ عرصے سے دہلی کے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ملک 2019 میں جموں و کشمیر کے گورنر تھے، جب مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا اور پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا۔

یاد رہے کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ان کے خلاف کرپشن کیس میں چارج شیٹ داخل  کر رکھی ہے۔ سی بی آئی نے ستیا پال ملک سمیت چھ افراد کو 2200 کروڑ روپے مالیت کے کرو پن بجلی منصوبے کے سول ورک کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق بدعنوانی کیس میں نامزد کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img