جمعہ, اکتوبر ۳, ۲۰۲۵
13.7 C
Srinagar

ایس آئی آر کے معاملے پر ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہيں ہوسکا

نئی دہلی،:  بہار میں ووٹرلسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کی کارروائی روکنے کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ہنگامہ کے سبب لوک سبھا کی کارروائی پیر کے روز دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوالات کے لیے بی جے پی کے دشینت گوتم کا نام پکارا، تو اپوزیشن ارکان ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے ایوان کے وسط میں آگئے اور نعرے لگانا شروع کردیا۔

اسپیکر نے ہنگامہ آرائی کے دوران ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی اور مرکزی وزیر سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں سیاحت کا شعبہ زراعت کے بعد سب سے بڑا روزگار فراہم کرنے والا شعبہ بن جائے گا۔

ہنگامہ بڑھتے دیکھ کر مسٹر اوم برلا نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے سے آپ ایوان کی کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں کیونکہ آپ آپریشن سندور پر بحث کرنا چاہتے تھے۔ اب جب ایوان میں آپریشن سندور پر بحث کے لیے اتفاق ہوگیا ہے تو پھر ایوان کی کارروائی میں خلل کیوں ڈالا جا رہا ہے۔

ملک آپ سے جاننا چاہتا ہے کہ آپ آج وقفہ سوالات کیوں ملتوی کر رہے ہیں۔ وقفہ سوالات بہت اہم وقت ہے، یہ حکومت کے احتساب کا وقت ہے، یہ آپ کا اپنا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ ایوان کو چلانے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف منصوبہ بند طریقے سے وقفہ سوالات میں خلل ڈالتے ہیں۔ آپ کو ملک کے سامنے جواب دینا پڑے گا کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔اسپیکر کے کہنے کے باوجود ہنگامہ نہ رکا تو ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

یو این آئی۔ م ش۔

Popular Categories

spot_imgspot_img