پیر, اگست ۱۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

پولیس ٹریننگ سنٹر شیری میں ٹی ٹین کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا، شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

بارہمولہ;; ایس ٹی سی شیری میں زیرتربیت عملے کی مجموعی ترقی اوران کی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے، ان کے تربیتی نصاب کے حصے کے ساتھ ساتھ مختلف سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں اوراسے پولیس ٹریننگ سینٹر شیری میں معمول بنا لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس ٹریننگ سینٹر شیری میں ٹی ٹین (T-10)کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایونٹ کا فائنل میچ جمعہ کو ایس ٹی سی اسٹاف الیون اور ٹرینیز الیون کے مابین کھیلا گیا۔جس میں ایس ٹی سی اسٹاف الیون نے سخت مقابلے کے بعد معرکہ سر کر لیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایونٹ کے فائنل میچ میں شائقین کی ایک بڑی تعداد موجودتھی۔ جبکہ اس موقع پرپرنسپل ایس ٹی سی شیری جناب جمیل احمد”مہمان خصوصی” کی حیثیت سے شریک تھے۔ انہوں نےمیچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کی سراہنا کی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے کپتانوں سینئر پی او بلال احمد جو کہ اسٹاف الیون شیری کے کپتان تھےاور ہیڈ کانسٹیبل (ٹرینی) طارق احمد جو کہ ٹرینیز الیون کی قیادت کر رہے تھے نے ڈسپلن اوراچھی سپورٹس مین شپ کے جذبے کا غیر معمولی مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ کے آغاز سے ہی تماشائیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے اور ان کا جوش بڑھانے کے لئے ان کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کیا جس سے فائنل کا یہ اہم میچ کافی سنسنی خیز ثابت ہوا۔اور میدان کے چاروں اطراف کافی شوروغل سنا گیا۔
ایس ٹی سی اسٹاف الیون نے اس دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹرافی اپنے نام کی۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز پیش کئے۔
انہوں نے فائنل میچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود جسمانی نشوونما کے لئے کافی اہم ہے لہذا اس میں بڑھ چڑھ کر شرکت کر نی چاہیے۔شری جمیل احمد نے انہیں یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی یہاں پر ایسے مقابلوں کا انعقاد متواتر طور عمل میں لایا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img