بدھ, اگست ۶, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

کرگل وجے دیوس:منوج سنہا کا شہیدوں کو سلام

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر شہیدوں کے حوصلے کو سلام پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہمارے فوجیوں کی بہادری اور عظیم قربانی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی’۔واضح رہے کہ ملک میں ہر سال 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس منایا جاتا ہے۔

منوج سنہا نے اس موقع پر ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ کرگل وجے دیوس پر، میں اپنے شہیدوں اور ان کی بہادری، ہمت اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں’انہوں نے کہا: ‘ہمارے بہادروں نے دنیا کے سب سے دشوار گذار علاقے میں جنگ لڑی اور دشمن پر فتح حاصل کی’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ ہمارے فوجیوں کی بہادری اور عظیم قربانی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img