جمعرات, اگست ۲۱, ۲۰۲۵
20.5 C
Srinagar

منوج سنہا کا لینڈ سلائیڈنگ سے یاتری کی موت پر اظہار غم

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے پرانے راستے پر لینڈ سلائڈنگ سے ایک یاتری کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شرائن بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ زخمی یاتریوں کی بہترین طبی دیکھ بھال اور فوری امداد کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے پرانے راستے پر تیز بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہونے کے نتیجے میں ایک یاتری کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے۔

منوج سنہا نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے راستے پر لینڈ سلائیڈنگ کے المناک واقعہ سے بہت افسردہ ہوں جس میں ایک یاتری بدقسمتی سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا’۔انہوں نے کہا: ‘ شرائن بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ زخمی یاتریوں کو بہترین طبی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرے’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘میں مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img