ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

ریاستی درجہ ہمارا حق ہے، ہم پر کوئی احسان نہیں : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی درجے کی بحالی ہمارا حق ہے یہ پر کوئی احسان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات چل رہی ہے لہذا فی الوقت اس پر تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو وسطی ضلع بڈگام میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
پہلگام واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘اس واقعے کی تحقیقات چل رہی ہے جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتی تب تک اس پر تبصرہ کرنا غلط ہوگا’۔

ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘میں کھرگے صاحب اور راہل گاندھی صاحب کا شکر گذار ہوں جنہوں نے اس کے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھا’۔
انہوں نے کہا: ‘یہ ہمارا حق ہے، ہم پر کوئی احسان نہیں ہے’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img