ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

عمر عبداللہ کی جموں سنسکرتی اسکول طلبا اور این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ ملاقات

جموں: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز یہاں اپنے رابطہ دفتر پر جموں سنسکرتی سکول کے بچوں اور یوم جمہوریہ کیمپ 2025 میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر جمعہ کو ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے جموں سنسکرتی اسکول کے طلباء سے ربطہ دفتر جموں میں ملاقات کی’۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘انہوں نے اسپیشل اولمپکس بھارت نیشنل میٹ میں میڈل جیتنے پر طلباء کو مبارکباد دی’۔مذکورہ ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک اور پوسٹ میں کہا گیا: ‘ یوم جمہوریہ کیمپ 2025 میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے این ایس ایس کے رضاکاروں نے رابطہ دفتر جموں میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی’۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘ انہوں نے ان کی لگن، نظم و ضبط اور قوم کی خدمت کو سراہا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img