اتوار, اگست ۳۱, ۲۰۲۵
24.2 C
Srinagar

اودھم پور سڑک حادثے میں 5 یاتری زخمی

جموں:جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے باتل بالین علاقے کے نزدیک جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 5 یاتری زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ قومی شاہراہ پر انڈسٹریل چوک میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر PB65AV/9318 نے انووا گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر (UP81BN/3701) کو ٹکر مار دی جو پہلگام یاترا کے راستے سے یاتریوں کو لے کر جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور جس کی شناخت ویلیم ساکن گر داس پور پنجاب کے طور ہوئی ہے، کے کنٹرول سے باہر ہوئی جس نے انووا گاڑی کو ٹکر مارنے سے پہلے روڈ بیریرز کو بھی نقصان پہنچایا۔

زخمی یاتریوں کی شناخت ہریش چند جیسوال، کوشل کشور،ویر بھدر، اجاد گھونڈ اور اجے مدیسیہ ساکنان اتر پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img