سری نگر،: شری امرناتھ جی یاترا ایک روز کی معطلی کے بعد جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپوں سے دوبارہ شروع ہوئی۔واضح رہے کہ شری امرناتھ جی یاترا کو جمعرات کو دونوں ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے ایک دن کے لئے معطل کر دیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ یہ اقدام گذشتوں دو دنوں سے ہوئی موسلا دھار بارشوں سے یاترا کے راستوں پر بحالی کا کام کرنے کی ضرروت پیش آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح دونوں راستوں سے یاترا دوبارہ شروع ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ 3 جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک 2 لاکھ 51 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔امسال 38 دنوں پر محیط یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
7 ہزار 9 سو یاتریوں کا ایک اور قافلہ کشمیر روانہ
شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعہ کی صبح قریب7 ہزار 9 سو سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت حصار میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔واضح رہے کہ کشمیر میں بھاری بارشوں کی وجہ سے جمعرات کو بھگوتی نگر بیس سے یاترا کو معطل کر دیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح 7 ہزار 9 سو 8 یاتریوں کا 16 واں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ 261 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں 5 ہزار 9 سو 56 مرد، 1 ہزار 6 سو 13 خواتین، 26 بچے اور 310 سادھو اور سادھویں شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 2 ہزار 8 سو 79 یاتری 92 گاڑیوں میں ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ جبکہ 5 ہزار 29 یاتری 169 گاڑیوں میں ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کمیپ کے لئے روانہ ہوئے۔قابل ذکر ہے کہ 3 جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک 2 لاکھ 51 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔امسال 38 دنوں پر محیط یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔