جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے دھیری رالیوٹی علاقے میں ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کی گاڑی سے گرنے کے نتیجے میں موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے دھیری رالیوٹی علاقے میں ایک ایس پی او گاڑی میں سفر کر رہا تھا کہ وہ گاڑی سے اچانک نیچے گرنے گر گیا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ اس کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت محمد رزاق ولد راج محمد ساکن بندی جمولہ راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔





