سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مغل پورہ علاقے میں جمعرات کو آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک دو منزلہ مکان کو شدید نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے مغل پورہ علاقے میں جمعرات کو ایک دومنزلہ مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں کو دور دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھی دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔