سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے پونڈا علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں 5 افراد کی موت جبکہ 19 دیگر زخمی ہوگئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ’ڈوڈہ میں پیش آنے والے ایک دلدوز سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر گہرا دکھ ہوا‘۔
انہوں نے پسماندگان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’میں سوگواروں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔‘





