جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31.6 C
Srinagar

ریزرویشن رپورٹ سے کشمیری بولنے والے متاثر ہوسکتے ہیں:سجاد لون

سری نگر: پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے منگل کو کہا کہ اگر موجودہ حکومت ریزرویشن پر رپورٹ جاری کرتی ہے تو کشمیری بولنے والی آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا واحد حل یہ ہے کہ حکومت نان گزیٹڈ اسامیوں کے لیے ضلع بھرتیوں اور گزیٹڈ اسامیوں کے لیے صوبائی بھرتیوں کے عمل کو دوبارہ شروع کرے۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘ میری بات لکھ کے رکھیں، اگر موجودہ حکومت کی طرف سے (ریزرویشن) پر کوئی رپورٹ جاری کی گئی تو کشمیری بولنے والی آبادی ایک بار پھر متاثر ہو گی’۔

مسٹر لون نے اپنے سابقہ موقف کو دہراتے ہوئے بھرتی کی پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا: ‘جیسا کہ میں نے پہلے پوسٹ کیا تھا اس کا واحد حل یہ ہے کہ حکومت نان گزیٹڈ آسامیوں کے لیے ضلع بھرتیوں اور گزیٹڈ آسامیوں کے لیے صوبائی بھرتیوں کے عمل کو دوبارہ شروع کرے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img