پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
31.4 C
Srinagar

اودھم پور میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں:منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور کے ٹکری علاقے میں دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ ٹکری کی ایک ٹیم نے ٹکری ناکے پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن JK14H – 2854 کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل چلانے والے اور اس کے دوسرے ساتھی کی تحویل سے 9.40 گرام ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدگان کی شناخت جیون کمار ولد بشن داسا اور سنیل کمار ولد اشوک کمار ساکنان جاگنو اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کیا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن رہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img