جموں: جموں پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے اگور چوک پر کھیر کی لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران اگور چوک پر ایک گاڑی جو کھیر کی لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث تھی، کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ ایک 800 ماروتی کار زیر رجسٹریشن نمبرJK08 – 9794 جو شووا کی طرف سے آ رہی تھی، کو ایک ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ معائنے کے دوران گاڑی میں تین کوئنٹل کھیر کی لکڑی پائی گئی جس کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ گاڑی کو لکڑی سمیت ضبط کیا گیا اور ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت محمد عشرت ولد عاشق علی ساکن شووا تحصیل بلوال جموں کے طور پر کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن جموں میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔