ہفتہ, جون ۲۸, ۲۰۲۵
30 C
Srinagar

رام بن میں قومی شاہراہ پر حادثہ، دو افراد جاں بحق

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک کنٹینر ٹرک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ بانہال میں ناچلانہ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک کنٹینر ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK14J – 7550 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد بچائو ٹیمیں جائے موقع پر پہنچی اور گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو نکال کر نزدیکی ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ متوفین کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img