ہفتہ, جون ۲۸, ۲۰۲۵
32.1 C
Srinagar

کانگریس ‘ہماری ریاست ہمارا حق’ مہم کا آغاز جنوبی کشمیر سے کرے گی

سری نگر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) اپنی سیاسی مہم ‘ہماری ریاست ہمارا حق’ کا آغاز ہفتے سے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے کرے گی۔اس مہم کا مقصد جموں و کشمیر کے مکمل ریاستی درجے کی بحالی کی وکالت کرنا ہے، اور اس مہم کا پہلا مرحلہ جموں میں اختتام پذیر ہوا ہے۔پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کشمیر میں اس مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کے موقع پر جے کے پی سی سی کے صدر طارق قرہ اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر غلام احمد میر پارٹی ورکروں سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے پارٹی بنیادی سطح پر لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنا چاہتی ہے تاکہ خطے میں جمہوری حقوق خاص کر ریاستی درجے کی بحالی کے لئے آواز اٹھائی جا سکے۔ادھر نیشنل کانفرنس لگاتار ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حال ہی میں ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا: ‘اس پر بات چیت ہو رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت اختتام کو پہنچے اور ہمیں اپنا حق مل جائے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img