ہفتہ, جون ۲۸, ۲۰۲۵
32.1 C
Srinagar

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب کی سو بوتلیں بر آمد:پولیس

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے غیر قانونی شراب کی ایک سو بوتلیں بر آمد کی ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ روون کی ایک ٹیم نے توی برج کے نزدیک گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JK14E -0950 کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران سکوٹی سوار کی تحویل سےغیر قانونی شراب کی ایک سو بوتلیں بر آمد کی گئیں جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت کلویر سنگھ ولد بشن داس ساکن کوہ نالہ اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img