جمعہ, جون ۲۷, ۲۰۲۵
29.8 C
Srinagar

اننت ناگ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کر دیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اننت ناگ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 68 – F(1) کے تحت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہےانہوں نے کہا کہ اننت ناگ کے بانگی در میر دنتر میں واقع یہ جائیداد پرویز احمد فاشو ولد عبدالرشید فاشو ساکن بوٹ کالونی کھنہ بل کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم ایک عادی مجرم ہے اور پولسی اسٹیشن اننت ناگ اور پولسی اسٹیشن اچھہ بل میں اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی مقدمے درج ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ غیر قانونی طور حاصل کی گئی اس جائیداد میں ایک یک منزلہ رہائشی مکان اور 7 مرلے اراضی شامل ہے جس کی قیمت تخمیناً 25 لاکھ 35 ہزار 8 سو 82 روپیے ہے۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران جائیداد کی نشاندہی غیر قانونی منشیات کی تجارت سے حاصل کی گئی جائیداد کے بطور کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ مناسب قانونی عمل کے بعد، این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت تصدیق کے لیے اٹیچمنٹ آرڈر کو مجاز اتھارٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی ضلع پولیس اننت ناگ کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور نوجوانوں اور معاشرے کو اس کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img