جمعہ, جون ۲۷, ۲۰۲۵
30.6 C
Srinagar

مارچ سے اب تک اسرائیل پر 309 میزائل اور ڈرون فائر کیے گئے – حوثی لیڈر

صنعا: یمن کے حوثی لیڈر عبدالمالک الحوثی نے جمعرات کو کہا کہ ان کی افواج نے مارچ کے وسط سے اسرائیل پر 309 بیلسٹک، ہائپرسونک میزائل اور ڈرون فائر کیے ہیں جسے گروپ اپنی فوجی مہم کا دوسرا مرحلہ کہتا ہے۔

اسلامی نئے سال کے موقع پر حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک ٹیلی ویژن تقریر میں، الحوثی نے کہا کہ صرف اس مہینے میں 25 میزائل اور ڈرون داغے گئے جسےا انہوں نے ’’غزہ کی حمایت میں معیاری فوجی آپریشن‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ بحیرہ احمر اسرائیل سے منسلک سمندری ٹریفک کے لیے بند ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ کی حمایت سے غزہ میں اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

الحوثی نے آج صنعاء اور دیگر حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ایران کو اس کی ’’عظیم فتح اور استقامت‘‘ پر مبارکباد دینے کے لیے بڑے پیمانے پر ریلیا منعقد کرنے کی اپیل ہے۔

اس دوران یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) پر حوثی فورسز کے زیر استعمال میزائل سسٹم کو براہ راست کنٹرول کرنے کا الزام لگایا ہے۔

وزیر اطلاعات معمر العریانی نے کہا کہ تہران یمن کو براہ راست ٹکراؤ سے گریز کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو خطرات میں ڈالنے کے لئے یمن کا استعمال ’’ایک جدید میزائل پلیٹ فارم‘‘ کے طور پر کر رہا ہے ۔ شمالی یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض حوثیوں نے غزہ میں اسرائل -حماس تنازع شروع ہونے کے کچھ ہفتوں بعد نومبر 2023 میں اسرائیل کو نشانہ بنانا شروع کردیا، جسے وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عمل کہتے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img