ہفتہ, جون ۲۱, ۲۰۲۵
31.9 C
Srinagar

یوگا ہندوستان کا دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے: منوج سنہا

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 11 ویں یوگا کےبین الاقوامی دن کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوگا ہندوستان کا دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ 21 جون کو ہر سال بین الاقوامی یوم یوگا کے طور پر منایا جاتا ہے۔

منوج سنہا نے اس موقع کی مناسبت سے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’11ویں بین الاقوامی یوم یوگا پر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

ان کا پوسٹ میں کہنا ہے: ‘اس سال یوم یوگا کی پہلی دہائی منانا سب کے لیے ذہن اور جسم کے اتحاد اور معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کا موقع ہے’۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوگا ہندوستان کا دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا: ‘آئیے سب صحت مند طرز زندگی اور صحت مند جموں و کشمیر کے لیے یوگا کی مشق کریں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img