سری نگر: وزیر برائے صحت و تعلیم سکینہ یتو نے لوگوں کو یوگا اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوگا سےجسم کو آرام ملتا ہے اور یہ دماغ کو متوازن رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو روزانہ 10 سے 15 منٹ یوگا کے لئے وقف رکھنے چاہئے۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں یوگا ڈے کی تقریب پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘یوگا سے سکون ملتا ہے، جسم کو آرام ملتا ہے، اور دماغ متوازن رہتا ہے’۔ان کا کہنا
ہے کہ ہر کسی کو روزانہ 10 سے 15 منٹ یوگا کے لئے وقف رکھنے چاہئے۔
سکینہ یتو نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اب صحت کے متعلق حساس ہو رہے ہیں اور صبح کے وقت ہمارے یہاں مرد و خواتین کو سیر کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں ورزش کا کلچر فروغ پا رہا ہے اور اسی طرح لوگوں کو یوگا میں بھی حصہ لینا چاہئے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایسا ہو رہا ہے’۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت بھی یوگا کے فروغ کے لئے اقدام کر رہا ہے تاکہ لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جا سکے۔