جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
36.3 C
Srinagar

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرہ روانہ ہوئے

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جمعرات کو حال ہی میں لانچ کی گئی وندے بھارت ایکسپریس کے ذریعے سری نگر سے کٹرہ روانہ ہوئے۔اس دوران ان کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایک عہدیدار نے بتایا: ‘آج صبح عمر عبداللہ یہاں نوگام ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین میں سوار ہو کر کٹرہ کے لئے روانہ ہوئے’۔انہوں نے کہا کہ وہ کٹرہ سے جموں جائیں گے۔

زائد از ایک ہفتہ قبل عمر عبداللہ کے والد اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی اسی ٹرین کے ذریعے کٹرہ روانہ ہوئے تھے.ان کا اس موقع پر کہنا تھا: ‘ ٹرین میں سفر کرنے کے دوران مجھے خوشی سے آنسو آگئے کہ کیا سچ مچ وہ دن آگیا جب میں ریل میں بیٹھ کر ملک کے باقی حصوں میں جا سکوں گا’۔انہوں نے مزید کہنا تھا: ‘ ‘یہ ٹرین نہ صرف جموں و کشمیر کو ملک کے باقی حصوں ساتھ جوڑے گی بلکہ اس سے پیار اور محبت بھی بڑھ جائے گا’۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 6 جون کو وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔7 جون سے باقاعدہ شروع ہونے والی یہ سروس مقامی لوگوں، سیاحوں اور یاتریوں میں کافی مقبول ہے۔ دو نیم تیز رفتار ٹرینیں کشمیر کو براستہ بانہال کٹرہ قصبے کے ساتھ جوڑتی ہیں جو ہفتے میں 6 دن چلتی ہیں جبکہ بدھ کے روز بند رہتی ہیں۔عمر عبداللہ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں اس سروس کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img