بدھ, جون ۱۸, ۲۰۲۵
31.8 C
Srinagar

پونچھ میں ایک خاتون کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں: منشیات کی وبا کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک خاتون کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن سرنکوٹ کی ایک ٹیم سرنکوٹ کے اولڈ تحصیل کے نزدیک معمول کی ناکہ چیکنگ میں مصروف تھی کہ اس دوران ایک خاتون کی تلاشی لی گئی جس کی تحویل سے 6 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا

خاتون کی شناخت بشریٰ بی زوجہ مرحوم عبدالرشید ساکن سرنکوٹ اولڈ تحصیل کے طور پر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img