منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
22.4 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں اگلے 2 دنوں کے دوران کہیں کہیں گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان

سری نگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے 2 دنوں کے دوران کہیں کہیں گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں لوگوں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے اور شدید گرمی کے اوقات کے دوران بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنے کی صلاح دی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 13 جون کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 14 سے 16 جون تک کچھ مقامات پر بارشوں کے مختصر مرحلوں کا امکان ہے جبکہ بعد میں 17 سے 20 جون تک ایک بار پھر موسم خشک اور گرم رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 21 سے 23 جون تک کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا امکان ہے

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں وکشمیر میں اگلے 2 دنوں کے دوران کہیں کہیں گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے اور شدید گرمی کے اوقات کے دوران بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنے کی صلاح دی ہے۔کسانوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔دریں اثنا حکومت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img