ہفتہ, مئی ۲۴, ۲۰۲۵
29.4 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں بارشوں کا امکان، لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے راحت ملنے کی امید

سری نگر: محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز موجودہ موسمی صورتحال میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے جس سے لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے راحت ملنے کی امید ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 مئی کو موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ رک رک بارشوں کا امکان ہے جبکہ جموں صوبے میں بھی کہیں کہیں بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور تیز بارشوں کا بھی امکان ہے

ان کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 کو موسم عام طور پر خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران دوپہر کے بعد کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد میں 27 سے 31 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے مرحلوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں تیز بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ آج سے شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے راحت کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img