بدھ, جون ۱۸, ۲۰۲۵
16.9 C
Srinagar

ہم آج بھی ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لڑ رہے ہیں: سریندر چودھری

سری نگر: جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس آج بھی جموں وکشمیر کے ریاستی درجے اور خصوصی درجے کی بحالی کے لئے لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ہماری سرکار طوفانوں سے لڑ رہی ہے اور ہم لوگوں کے حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے’۔
موصوف نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس کی قیادت آج بھی جموں وکشمیر کے ریاستی درجے اور خصوصی درجے کی بحالی کے لئے لڑ رہی ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘ہمیں عوامی مینڈیٹ ان آوازوں کو سننے کے لئے ملا جن کو پچھلے دس سالوں میں نہیں سنا گیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘بدقسمتی سے پہلگام سانحہ پیش آیا جس سے جموں وکشمیر خاص کر کشمیر کو کافی نقصان ہوا اور شعبہ سیاحت سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کی وجہ سے اس سے جڑے تمام لوگوں کو نقصان ہوا’۔

مسٹر چودھری نے کہا: ‘جنگ سے پونچھ میں ہمارے کئی لوگ جاں بحق ہوئے اور کافی مالی نقصان بھی ہوا’۔

انہوں نے کہا: ‘ہمارے الرٹ جوانوں اور دفاعی نظام نے دشمن کے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہندوستان کے لوگ جموں وکشمیر کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور وہ یہاں آئیں گے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img