منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کی فوری باز آباد کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمر عبداللہ

سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حکومت حالیہ پاکستانی گولہ باری سے متاثر ہونے والے کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کنبوں کا تحفظ اور ان کی فوری باز آباد کاری ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ نے منگل صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا میرے دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ضلع کپوارہ کے ٹنگہ ڈار علاقے کا دورہ کرکے زمینی سطح کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا’۔انہوں نے کہا: ‘ حکومت ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی حفاظت، مدد اور فوری بحالی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے’۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نئے گذشتہ روز پونچھ کے ایک سرکاری اسپتال کا دورہ کیا جہاں پاکستانی گولہ باری سے زخمی ہونے والے زیر علاج ہیں۔انہوں نے اس دوران زخمیوں کا حال دریافت کیا اور انہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔وزیر اعلیٰ بعد میں امر جیت سنگھ کے اہلخانہ سے بھی ملے جو حالیہ پاکستانی گولہ باری میں جاں بحق ہوئے تھے۔انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کی اور انہیں حکومت کی طرف ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img