سرینگر، : — جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کیلر علاقے کے شوکرو جنگل میں منگل کے روز سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لشکرِ طیبہ کے تین دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
جی این ایس کو ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ کچھ دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کیلر کے جنگلات میں وسیع محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔
پولیس اور فوج کی ٹیم جب جنگل میں تلاشی آپریشن کر رہی تھی تو چھپے ہوئے دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دو طرفہ جھڑپ چھڑ گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں لشکرِ طیبہ کے تین دہشتگرد مارے گئے، تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جی این ایس)