منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

شوپیاں کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران گولیوں کی آوازیں سنی گئیں

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے شکرو کیلر جنگلاتی علاقے میں منگل کے روز ایک انسداد ملی ٹنسی آپریشن کے دوران گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔حکام نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح شکرو کیلر جنگلاتی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران گولیوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد محاصرے کو مزید سخت کر دیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img