نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان فوجی کارروائی روکنے کا معاہدہ ہونے کے بعد اتوار کی رات جموں و کشمیر اور سرحد میں امن رہا۔
فوج نے پیر کی صبح کہا کہ جموں و کشمیر اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ دوسرے علاقوں میں رات بڑی حد تک پرامن رہی۔ کسی بھی قسم کے واقعات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں یہ پہلی رات ہے جب سرحدوں پر امن تھا۔
قابل ذکر ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن سندور کے دوران 100 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان ہندوستانی شہری اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملے کر رہاتھا۔
ہندوستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے مایوس پاکستان نے ہفتے کی شام سے فوجی کارروائی روکنے کی پیشکش کی تھی۔ اس کے بعد سرحد پر فوجی کارروائی بند کردی گئی تھی۔
یو این آئی