جموں: جموں وکشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن اودھم پور کی ایک ٹیم نے معمول کی گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے پولیس کو دیکھ کر بھاگ جانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 6.95 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی موقع پر ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت عامر خان عرف مدو ولد میر قاسم ساکن سالین تالاب اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔