جمعہ, مئی ۲, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

ڈاکٹر غلام نبی فائی یو اے ( پی) اے مقدمے میں اشتہاری مجرم قرار:پولیس

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے ڈاکٹر غلام نبی فائی کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام ) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج ایک کیس میں اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک اہم پیش رفت میں، بڈگام پولیس نے ڈاکٹر غلام نبی فائی کو معزز اسپیشل جج، این آئی اے عدالت، بڈگام کے ذریعے اشتہاری مجرم قرار دلوانے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا: ‘ڈاکٹر فائی ساکن وڈون بڈگام جو اس وقت امریکہ میں روپوش ہیں، پولیس اسٹیشن بڈگام میں یو اے پی اے کی دفعات 10، 13 اور 39 کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 46/2020 میں ملوث ہے’۔

ان کا کہنا ہے: ‘ وارنٹ جاری ہونے کے باوجود، ڈاکٹر فائی مسلسل گرفتاری سے بچتے رہے اور قانونی عمل میں رکاوٹیں ڈالتے رہے’۔

بیان میں کہا گیا: ‘موصوف ڈاکٹر کے مسلسل عدم تعاون اور گرفتاری سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر اپنے آپ کو چھپانے کی کوششوں کی روشنی میں، بڈگام پولیس نے معزز عدالت کے سامنے ایک عرضی پیش کی’۔

انہوں نے کہا کہ اس درخواست پر عمل کرتے ہوئے عدالت نے 30 اپریل 2025 کو ڈاکٹر فائی کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ عدالت نے ڈاکٹر فائی کو حکم دیا ہے کہ وہ اعلان کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر جموں و کشمیر پولیس کے سامنے خودسپردگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ بڈگام پولیس انصاف اور گرفتاری سے بچنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات کی پیروی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img