ہفتہ, نومبر 21, 2026
16.7 C
Srinagar

جموں اور ادھم پور کے مختلف علاقوں میں 22 اور 23 نومبر کو بجلی بند رہے گی

جموں, 21 نومبر: جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ نے ضروری مرمت، دیکھ بھال اور بجلی لائنوں کے قریب درختوں کی شاخوں کی کٹائی کے پیش نظر 22 اور 23 نومبر کو جموں اور ادھم پور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق 22 نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سیلا تالاب، فاریسٹ آفس، شکتی نگر، پانڈو مندر، پی ایچ ای، ریلوے، سنگور اور چیڑی سیال علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔

اسی طرح 23 نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک آدرش کالونی، ڈبڑ، شیو نگر، شیتلا مندر، ہاؤسنگ کالونی، جینریشن کالونی اور اسپتال کے اطراف بجلی بند رہے گی۔

ادھم پور ضلع میں 22 نومبر کو منوال-رام نگر بجلی لائن پر صبح 9 بجے سے شام 4 بج کر 30 منٹ تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، جس کے نتیجے میں رام نگر، چوکی، مجوری اور بسنت گڑھ کے علاقے متاثر ہوں گے۔جبکہ 23 نومبر کو منوال-جوہنو لائن کے تحت ستینی، جوہنو، تھل، رٹی اور برمین علاقوں میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔محکمہ نے واضح کیا ہے کہ بجلی کی بندش کا شیڈول موسمی حالات اور حفاظتی انتظامات سے مشروط ہوگا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img