سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران صوبہ جموں میں کہیں کہیں گرمی کی لہر بھی چل سکتی ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جموں صوبے میں موسم خشک اور گرم رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرمی کی لہر بھی چل سکتی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں اور شدید گرمی کے اوقات کے دوران گھروں میں ہی رہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں 26 اپریل کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دو پہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 سے30 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے اور یکم مئی کو بھی موسم خشک رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے بعد میں 2 اور 3 اپریل کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں تمام متعلقین سے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ اور ٹریفک کی ایڈوائزریوں پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں موسم خشک اور گرم رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرمی کی لہر بھی چل سکتی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں اور شدید گرمی کے اوقات کے دوران گھروں میں ہی رہیں۔