ہفتہ, اپریل ۲۶, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

پی ایم پیکج ملازمین کا پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف سری نگر میں خاموش احتجاج

سری نگر: پی ایم پیکج کے ملازمین نے جمعرات کو یہاں لالچوک میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف خاموش احتجاج درج کیا۔اس موقع پر ایک ملازم نے میڈیا کو بتایا: ‘ہم یہ احتجاج پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کر رہے ہیں اور ہم صوبائی کمشنر کشمیر اور ضلع مجسٹریٹ سری نگر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کریں گے’۔انہوں نے کہا: ‘ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم بار بار اپنے مسائل سرکار کے سامنے لاتے ہیں اور ہمارا مطالبہ اور ضرورت ہماری سیکورٹی ہے’۔

ایک اور احتجاجی نے بتایا: ‘کشمیر میں قتل عام نہیں چلے گا، حالات اچھے ہوئے تھے کہ یہ واقعہ پیش آگیا جس سے نہ صرف پی ایم پیکیج ملازمین بلکہ پورا کشمیر پریشان ہوگیا’۔انہوں نے کہا: ‘جب یہاں ایک سیاح جو کچھ دنوں کے لئے یہاں آتا ہے وہ محفوظ نہیں ہے تو ہم یہاں کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں’۔دریں اثنا آل جموں وکشمیر پٹوار ایسو سی ایشن ضلع شوپیاں نے بھی پہلگام حملے کے خلاف جمعرات کو احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: ‘ہم پہلگام قتل عام کی مذمت کرتے ہیں اور اس پر ماتم کناں ہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img