جمعہ, اگست ۲۲, ۲۰۲۵
21.8 C
Srinagar

درماندہ مسافروں کی نقل و حمل  کے لیے خصوصی ریل گاڑی روانہ

جموں، 23 اپریل: پھنسے ہوئے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے اور اضافی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے نئی دہلی کے لیے ایک خصوصی ریل گاڑی چلائی گئی ہے۔ اس ٹرین کے ٹکٹ کٹرا، اُدھمپور اور جموں کے ریلوے اسٹیشنز پر دستیاب ہوں گے۔

ٹرین نمبر:04612
روانگی کا مقام: شری ماتا ویشنو دیوی (ایس ایم وی ڈی) کٹرا
روانگی کا وقت: رات 9 بج کر 20 منٹ

اہم اسٹیشنز پر قیام:

  • شہید کیپٹن توشار مہاجن ریلوے اسٹیشن، اُدھمپور: رات 9:48 تا 9:50

  • جموں توی ریلوے اسٹیشن: رات 11:00 تا 11:05

یہ خصوصی ریل گاڑی اضافی مسافروں کا دباؤ کم کرنے اور نئی دہلی تک محفوظ و آرام دہ سفر کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ ٹرین صبح 9:30 بجے نئی دہلی پہنچے گی۔

مزید براں، رام بن کے مقام پر قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ کشمیر اور جموں میں پھنسے مسافر اس خصوصی ٹرین کا استعمال کر سکتے ہیں۔

انتظامیہ تمام سیاحوں کی خیریت کے لیے پرعزم ہے اور سب سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تعاون کریں اور لازمی ہدایات پر عمل کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img