اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
9.5 C
Srinagar

اے ایس دلت کے انکشاف میں کوئی نئی بات نہیں ہے:محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اے ایس دلت کی اپنی کتاب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بارے میں کئے جانے والے انکشافات میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس کے لیڈر سال 2014 میں بھی سرکار بنانے کے لئے رات کو وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملتے تھے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی کنونشن سے الگ نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘اس کنونشن کا مقصد یہ ہے کہ پورے ملک کے مسلمانوں تک یہ پیغام پہنچے کہ اگر جموں وکشمیر کی حکومت ان کے ساتھ نہیں ہے لیکن یہاں کے لوگ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں’۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر میں حالات کتنے ٹھیک ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہم وقف بل کے خلاف پر امن جلوس نکالنا چاہتے تھے لیکن ہمیں اس کی اجازت نہیں دی گئی’

اے ایس دلت کی اپنی کتاب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بارے میں انکشاف کے بارے میں پوچھے جانے پر محبوبہ مفتی نے کہا: ‘دلت صاحب نیشنل کانفرنس کے قریبی رہے ہیں، آج انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ فاروق صاحب چاہتے تھے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بارے میں ان کے ساتھ مشورہ کیا جائے’۔

انہوں نے کہا: ‘اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے سال 2014 میں عمر صاحب رات کو وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملتے تھے کہ وہ ان کے ساتھ کسی بھی شرط کے بغیر حکومت بنائیں

وقف بل کے خلاف عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر کرنے پر ان کا کہنا ہے: ‘ہمارا کیس مضبوط ہے لہذا امید ہے کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ وقف بل کے خلاف آئے گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img