پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

حکیم غلام محمد کی شریکِ حیات کا انتقال

سابق ٹریڈ یونین لیڈر اور معروف سماجی کارکن حمید ناصر،سابق ٹریڈ یونین لیڈر مجید مضطر،ڈاکٹر جاوید کی ہمشیرہ اور حکیم غلام محمد کی شریکِ حیات، محترمہ ساکنہ لارو کولگام، 11 اپریل بروز جمعہ اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئیں۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔
 
مرحومہ ایک باوقار، شریف النفس، پرخلوص اور ملنسار خاتون تھیں، جن کی زندگی خدمت، سادگی اور محبت سے عبارت تھی۔ ان کا انتقال نہ صرف خاندان کے لیے بلکہ اُن تمام لوگوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے جنہوں نے اُنہیں قریب سے جانا۔
 
پالیسی اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (پری) کے چیئرمین جناب رشید راہل اور دیگر اراکین، جن میں شارق مقبول، اشرف نثار، ارجمند مخدومی، قیوم لون، اعجاز خان اور ایڈوکیٹ اسرار احمد شامل ہیں، نے اس سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان، بالخصوص حمید ناصر کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
 
ادھر ایشین میل کے تمام اراکین نے بھی اس المناک موقع پر مرحومہ کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے اور ان کے لیے یہ غم کا لمحہ باعثِ اجروثواب بنائے۔ آمین۔

Popular Categories

spot_imgspot_img